پنجاب میں اپوزیشن کی نااہلی کا ریفرنس،مذاکرات کا دوسرا دور اتوار کوہوگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی کا ریفرنس ۔ سپیکر ملک محمد احمد خان اور اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں معطل ارکان کی ملاقات کے پہلے دور میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری ہے۔ ملاقات میں مختلف امور زیر غور آئے۔ سپیکر ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ملاقات میں دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات کا دوسرا سیشن اتوار کو ہوگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔