گورنر سندھ کا صوبائی حکومت سے شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔
کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔
اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
تقریب کے بعد گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ بائيک ریلی میں شرکت کی، کامران ٹیسوری نے بائيک چلائی اور فاروق ستار نے قومی پرچم لہرایا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنسی زیادتی اسکینڈل: متاثرہ بچوں کا ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو متاثرہ بچیوں نے زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔
قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں بچیوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا۔ متن کے مطابق متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا۔
بیان میں بچیوں نے کہا کہ ہم اس ملزم کو جانتی ہیں۔ اس ملزم کا نام شبیر تنولی ہے۔ یہ ملزم ہمیں پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر جاتا تھا۔ کمرے میں لیجاکر ہماری مخصوص جگہوں پر ہاتھ لگاتا تھا۔ ہم سے کئی بار زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
انہپوں نے کہا کہ ملزم ہمیں کہتا تھا اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردوں گا۔ ڈر کی وجہ سے ہم نے کسی کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا۔ ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دی جائے۔ ملزم شبیر تنولی کو گولی مار دی جائے۔
متن کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ بچیوں کو تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کیا گیا، متاثرہ بچیوں نے ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا ہے۔ عدالت نے چاروں متاثرہ بچیوں کے زیر دفعہ 164 کے تحت بیانات ریکارڈ پر رکھ لئے۔