غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا،وکلا کا تشدد، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ایک غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا، وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں وکلا اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ٹریفک وارڈنز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر ایک گاڑی کو روکا جس میں وکلا سوار تھے، ٹریفک وارڈنز کی جانب سے روکے جانے پر وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلا اور ان کے ساتھی ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کر رہے ہیں۔ موقع پر موجود شہریوں نے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں ٹریفک وارڈنز کو مزاحمت کرتے اور وکلا کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تشدد کے بعد وکلا جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم وکلا کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
آپریشن شیوا اور یاترا کے سکیورٹی انتظامات — اصل مقاصد کیا ہیں؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹریفک وارڈنز
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی بھی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گھڑ سواری بھی شامل ہے وہ ان تصاویر میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں اسٹیج کے قریب اداکارہ یشما گل کے ہمراہ ان کے مشہور گانے ’غلط فہمی‘ پر رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔
ان دنوں ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر سے تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔