ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوگئیں جس کے باعث کئی صارفین انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کی عالمی سطح پر بندش کے باعث امریکا، کینیڈا اور یورپ کے کئی ممالک میں رہنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صارفین کی اطلاعات پر مبنی ایک آن لائن ٹریکنگ پلیٹ فارم ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ اور یورپ میں صارفین نے سہ پہر تقریبا 3 بجے(ایسٹرن ڈیٹائم، 1900 جی ایم ٹی)کے قریب سروس بند ہونے کی شکایات رپورٹ کرنا شروع کیں۔ مجموعی طور پر 61 ہزار سے زائد صارفین نے سروس بند ہونے کی اطلاع دی۔
دنیا بھر کے تقریبا 140 ممالک میں 60 لاکھ سے زائد صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اسٹارلنک نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاونٹ پر بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم فعال طور پر مسئلے کا حل نافذ کر رہے ہیں۔تاہم اسٹار لنک انجینئرنگ کے نائب صدر مائیکل نکولز نے ایکس پر بتایا کہ سروس تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد بحال کی گئی۔اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے بھی معذرت کرتے ہوء کہا کہ سروس بند ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔ اسپیس ایکس اس کی بنیادی وجہ کو دور کرے گا تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ انٹرنیٹ سروس کو جلد ازجلد مکمل طور پر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدلیہ کیلئے ماہر اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، چیف جسٹس عدلیہ کیلئے ماہر اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، چیف جسٹس ساڑھے 3 ارب کی کرپشن کے بدلے تقریبا ڈیڑھ ارب واپسی، کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب نے بڑی پلی بارگین منظور کر لی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایلون مسک اسٹار لنک
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔