رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونے کی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونے کی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء علی محمد خان نے کہا کہ میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کی پاکستان آمد سے متعلق خبریں چل رہی ہے۔ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاسی کردار ادا کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو وہ بالکل پاکستان آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی کے بیٹوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی ورکر کا ڈی این اے ایسا ہے کہ وہ موروثی سیاست پسند نہیں کرتے لیکن اس وقت صورت حال مختلف ہے، جو بھی بانی کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چا ہیے وہ ضرور کرے۔ علی محمد خان نے کہا کہ دو دفعہ مذاکرات کا سلسلہ چل چکا ہے، ہم ٹکراؤ کی سیاست نہیں چاہتے ہیں، مذاکرات کی میز پر ہی مسئلہ حل ہو گا لیکن معنی خیز مذاکرات ہونے چاہئیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات سے بانی سمیت اسیران بھی باہر آئیں، فیصلہ کریں کہ اس ملک کو کیسے آگے لے کر جانا ہے، سب ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے اہم پوزیشن پر علی محمد خان نے کہا کہ ہیں لیکن رشتے دار سکتے ہیں

پڑھیں:

محمد حسن صدر پی ایس 126 مقرر ‘ پی پی قیادت نے توثیق کر دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف ر پورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی بھر میں حلقہ جاتی سطح پر نئی تعیناتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس126 ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے لیے محمد حسن خان کو صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ اہم فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت اور چیئرمین بلاول زرداری کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی کی تنظیم نو اور ازسر نو فعال کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کراچی میں نچلی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔محمد حسن خان کیمبرج سے تعلیم یافتہ، معروف ماہر ریاضی اور تعلیم کے شعبے کی ممتاز شخصیت ہیں۔ وہ ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز اور اکیڈمس انٹرنیشنل اسکولز کے سربراہ ہیں۔ تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے ان کی خدمات وسیع پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہیں۔ وہ عوامی خدمت، سیاسی وابستگی اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے جذبے کے ساتھ ایک متحرک وژن رکھتے ہیں ، ان کا یہ تقرر پی ایس126 میں نوجوان قیادت کو آگے لانے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نظریات سے تجدید عہد کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں محمد حسن خان نے چیئرمین بلاول زرداری، پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اعتماد کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پی ایس126 کے عوام کی خدمت دیانت، توانائی اور بھرپور جذبے کے ساتھ کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں خوش آمدید، موروثی سیاست کی حمایت نہیں کرتا، علی محمد خان
  • اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے: علی محمد خان
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ جمائما گولڈ اسمتھ کا مؤقف سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • فضل الرحمن سے رانا ثناء، امیر مقام کی ملاقات، خیبر پی کے میں پارٹی پوزیشن پر مشاورت 
  • فضل الرحمان سے امیر مقام اور رانا ثناء اللہ کی ملاقات، پختونخوا میں پارٹی پوزیشن پر مشاورت
  • بجلی چوری کے الزام میں گرفتار شہری کے بیٹے کی خودکشی، ریسکیو اہلکار نے بل کیوں ادا کیا؟
  • محمد حسن صدر پی ایس 126 مقرر ‘ پی پی قیادت نے توثیق کر دی
  • محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے، علیمہ خان