برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اہم دورہ کیا ہے، ٹیم نے برطانیہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی سیکیورٹی سکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ٹیم نے مسافروں کی چیک ان کے عمل اور بورڈنگ کے اجرا کے نظام کو بھی چیک کیا، برطانوی ٹیم نے مسافروں کی امیگریشن اور ویزے کی جانچ کے نظام کا بھی آڈٹ کیا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے افسران نے برطانوی ٹیم کو بریفنگ بھی دی، برطانوی ٹیم پی اے اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ کر رہی ہے۔
ڈی ایف ٹی کی ٹیم نے اسلام آباد سے براہ راست لندن جانے برطانوی ایئر لائن کی انسپیکشن بھی کی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پاکستانی پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کررہی ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کرکے روانہ ہوگی۔پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم اجلاس میں پاکستان کے ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کے متعلق رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی، امید ہے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لیکر پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے برطانیہ میں پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر جولائی 2020 سے پائلٹس سکینڈل سامنے آنے کے بعد پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ برطانوی ٹیم اسلام آباد کی ٹیم ٹیم نے
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی