ٹیکنالوجی کمپنی ایکس اے آئی کے سربراہ ایلون مسک نے وضاحت دی ہے کہ ان کے چیٹ بوٹ گروک کی جانب سے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف صارفین کے دباؤ کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ گروک ضرورت سے زیادہ صارف دوست بن گیا تھا، اتنا کہ آسانی سے گمراہ ہوکر غلط ردِ عمل دینے لگا، یہ مسئلہ اب حل کیا جا رہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: گروک نے خود کو ’مشینی ہٹلر‘ قرار دے دیا، صارفین کے شدید ردعمل پر چیٹ بوٹ کی ٹیکسٹ جنریشن معطل

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گروک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’ایسے گھناؤنے اینٹی-وائٹ نفرت انگیز مواد‘ سے نمٹنے کے لیے بیسویں صدی کی سب سے موزوں شخصیت ’ادولف ہٹلر‘ ہوں گے۔

ایک اور جواب میں چیٹ بوٹ نے کہا کہ اگر بچوں کی ہلاکت پر جشن منانے والوں کو بے نقاب کرنا مجھے ’ہٹلر‘ بنا دیتا ہے۔

امریکی یہودی تنظیم اے ڈی ایل کی شدید مذمت

نفرت اور تعصب کے خلاف کام کرنے والی امریکی تنظیم ’اے ڈی ایل (ADL)‘ نے گروک کی جانب سے دیے گئے جوابات کو ’غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور صریحاً یہود دشمن‘ قرار دیا۔

تنظیم نے کہا کہ ایسے بیانات انتہا پسند بیانیے کو مزید طاقت دیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر بڑھتے ہوئے تعصب کو مزید ہوا دیتے ہیں۔‘

ترکی میں گروک پر پابندی، پولینڈ میں یورپی کمیشن کو شکایت

ترکی کی ایک عدالت نے گروک تک رسائی پر پابندی عائد کردی ہے، کیونکہ بوٹ نے مبینہ طور پر صدر طیب اردوان کے خلاف ’توہین آمیز‘ ردعمل دیا تھا۔

انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، یہ ترکی میں کسی اے آئی سسٹم پر عائد ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے کبھی خود کو ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا، گروک کی وضاحت

دوسری جانب پولینڈ میں بھی حکام نے گروک کی شکایت ’یورپی کمیشن‘ کو درج کروا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیٹ بوٹ نے وزیرِ اعظم ’ڈونلڈ ٹسک‘ سمیت دیگر سیاستدانوں کے خلاف قابلِ اعتراض بیانات دیے۔

پولینڈ کے وزیر برائے ڈیجیٹائزیشن نے کہا کہ آزادیِ اظہار انسانوں کا حق ہے، مصنوعی ذہانت کا نہیں۔

ماضی میں بھی گروک متنازع، نسل پرستی اور جھوٹے بیانیوں کا الزام

یہ پہلا موقع نہیں کہ گروک تنازع کا شکار ہوا ہو، رواں سال کے اوائل میں گروک نے ’سفید فام نسل کشی‘ جیسے الزامات پر مبنی جوابات دیے تھے، جنہیں کمپنی نے ’غیر مجاز ترمیم‘ کا نتیجہ قرار دیا۔

رواں سال جنوری میں ایلون مسک نے ایک تقریب میں ایسا اشارہ دیا جسے کئی صارفین نے ’نازی سلیوٹ‘ سے تشبیہ دی، جس پر بھی شدید تنقید کی گئی۔

گروک اور ایکس کا انضمام، بڑھتی نگرانی

یاد رہے کہ چیٹ بوٹ ’گروک‘، اب ’ایکس کا باقاعدہ حصہ ہے، اور اس کی نگرانی اب ایکس اے آئی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے نظاموں کو سیاسی تعصب، نفرت انگیزی اور غلط معلومات کے اثرات سے بچانے کے لیے زیادہ سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایکس ایلون مسک گروک ہٹلر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایکس ایلون مسک گروک ہٹلر ایلون مسک چیٹ بوٹ گروک کی کہا کہ

پڑھیں:

کمپٹیشن کمیشن کی کاروباری گٹھ جوڑ اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف کاروائیاں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) مارکیٹ میں منصفانہ کاروباری سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں قیمتوں میں اضافہ کے لئے کاروباری گٹھ جوڑ اور کارٹل بنانے، مارکیٹ میں سپلائی پر کنٹرول ہونے کے غلط استعمال اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ کمیشن نے اس سال 24 نئی انکوائریاں شروع کیں، جن میں 11 کارٹل اور کاروباری گٹھ جوڑ اور 13 گمراہ کن مارکیٹنگ سے متعلق تھیں۔ کمیشن نے 14 انکوائریاں مکمل کیں اور جنہیں باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے بھجوا دیا گیا۔ مارکیٹ کے جن شعبوں میں انکوائریاں کی گئیں ان میں ای کامرس، ٹیلی کمیونیکیشن، ایوی ایشن، اسٹیل، ٹرانسپورٹ، گھی و کوکنگ آئل، فارماسیوٹیکلز، تعمیرات، اجناس اور تعلیم شامل ہیں۔مارکیٹ میں کارٹل بنانے اور مارکیٹ پر اثر انداز وہنے کی کوششوں کو روکنے کے سلسلے گزشتہ مالی سال میں 11 نئی انکوائریاں شروع کیں گئیں۔ ان میں ای کامرس، ٹیلی کمیونیکیشن، ایوی ایشن، اسٹیل، ٹرانسپورٹ، گھی، کوکنگ آئل اور گیس کے شعبے شامل تھے۔ گزشتہ سے پیوستہ سال سے جاری 10 انکوائریاں بھی زیر تفتیش رہیں۔ کمیشن کے کارٹل کے مھکمہ نے مجموعی طور پر 9 انکوائریاں مکمل کیں۔کارٹل کے اہم کیس میں ، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اسٹیل اسٹرکچر سپلائی کرنے والے دس اسٹیل سپلائرز کے مبینہ کارٹل کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ہٹلر کی تعریف اور اسلام کی توہین ‘ سوشل میڈیا ایکس کی سربراہ مستعفی
  • گروک نے مغربی میڈیا میں صیہونی اثر و رسوخ بے نقاب کر دیا
  •  گروک پر اسلام مخالف مواد اور ہٹلر کی تعریف: تنقید کے بعد X کی CEO مستعفی
  • میں نے کبھی خود کو ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا، گروک کی وضاحت
  • گروک کی جانب سے خود کو ’مشینی ہٹلر‘ قرار دے دیا، صارفین کا شدید ردعمل
  • تھریڈز کی مقبولیت میں زبردست اضافہ، ایلون مسک کا ایکس پیچھے چھوڑنے کے قریب
  • صدرآصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں.شیریں رحمان
  • ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ نے ’ایکس‘ کو زہر قرار کیوں دیا؟
  • کمپٹیشن کمیشن کی کاروباری گٹھ جوڑ اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف کاروائیاں