ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کےلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز


دبئی :ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔

کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مجھے پوری امید ہے کہ وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔

یاد رہے کہ صائم ایوب ایشیا کپ کے چھ میچز میں چار مرتبہ صفر پرآؤٹ ہوچکے ہیں۔

ممکنہ پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں: پاکستان تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، وفاقی وزیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صائم ایوب ایشیا کپ

پڑھیں:

اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں سابق بین الاقوامی اور ویٹرن کھلاڑی شامل ہیں۔

اسکواڈ کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے کیا، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، جو 343 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 7 ہزار 400 سے زائد رنز اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ، کیا اب پاکستانی ٹیم ایونٹ کا حصہ کبھی نہیں بنے گی؟ ٹیم مالک نے سب واضح کردیا

شاہد آفریدی، جو 524 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 11 ہزار سے زائد رنز اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اسکواڈ میں شامل ہیں، فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں سہیل خان (51 بین الاقوامی وکٹیں)، ذوالفقار بابر (15 ٹیسٹ میچز میں 54 وکٹیں)، تابش خان اور ہمایوں فرحت شامل ہیں۔ ٹیم کے مینٹر کے طور پر جاوید میانداد، ہیڈ کوچ کے طور پر جلال الدین اور ٹیم مینیجر کے طور پر اعظم خان مقرر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پی وی سی اے کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم پاکستان کرکٹ کی ویٹرنز سطح پر طاقت کی نمائندگی کرتی ہے۔

پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ

عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ (وکٹ کیپر)، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی۔

انتظامیہ میں جاوید میانداد ٹیم مینٹر، جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم مینیجر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ویٹرنز شاہد آفریدی عبدالرزاق فواد عالم کرکٹ ورلڈ کپ

متعلقہ مضامین

  • گوگل فوٹوز میں صارفین کےلئے نئے جدید اے آئی فیچرز متعارف کرادیئے
  • بھارت کو ایک اور ناکامی، آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے متعلق اہم فیصلہ
  • اسلامک سالیڈریٹی گیمز ‘ پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست
  • برطانیہ میں چند روز۔ وطن سے دوری کی تپش
  • اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
  • ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن بھی پاکستان ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکا
  • حکومت پاکستان کا اماراتی بزنس مین سہیل الزرونی کو خراج تحسین پیش
  • موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف سالانہ ایک کھرب ڈالر درکار
  • اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟