مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے،اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت کرکے وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ مطالبہ ہے وزیراعظم اپنی قوم سے معافی مانگیں۔ فلسطینیوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ معاہدے کے لیے فلسطین کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی، کیا 8 اسلامی ممالک کے ایک بھی سربراہ نے ٹویٹ کیا؟ وزیراعظم نے ٹویٹ کر کے پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے تفصیل سامنے رکھی مگر خود کنفیوژنظر آئے، وزیر خارجہ اصل معاملات پر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، عالمی معاملات پر پارلیمنٹ سے تجاویز لینی چاہیے تھیں مگر لگتا ہے حکومت نے اپنے لوگوں سے بھی مشاورت نہیں کی۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ گلوبل فلوٹیلا کے 450 سے زائد لوگ گرفتار کیے گئے، گرفتار افرادکی رہائی کے لیے سفارتی کردار ادا کیا جائے، حرمین شریفین کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا توقوم مقابلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ پاک۔چین دوستی کے حوالے سے پاکستان کا موقف غیرمتزلزل ہے ، وزیراعظم امریکی صدر نے غزہ کے امن کیلئے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں: نائب وزیراعظم سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانیوں کے

پڑھیں:

پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کی اسرائیل سے بازیابی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے ہمیشہ زوردار طریقے سے لڑا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے 1967سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کے بطور اس کے دارالخلافہ کے پاکستان کے مؤقف کو بھی دہرایا اور کہا کہ 8 اسلامی ممالک فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اپنی فعال اور بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پر امید ہیں کہ بہت جلد یہ کوششیں رنگ لائیں گی اور امن کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پورا ہوگا، گلوبل صمود فلوٹیلا سے اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے لیے حکومت اپنا فعال کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتا نہ اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں، پاکستانی شہریوں کی بازیابی و بحفاظت وطن واپسی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد گلوبل صمود فلوٹیلا سے اسرائیلی حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو بحاظت وطن واپس لائیں گے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر کی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کشمیر میں امن کے حوالے سے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی کی مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

 حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم سے مطالبہ  کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے پر قائم رہنا چاہیے، کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تشویش ناک صورت حال  اس بات کی متقاضی ہے کہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ احتیاط کا برتاؤ کیا جائے اور حکومت ذمہ داری کےساتھ اس معاملے کا بات چیت کے ذریعے حل نکالے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایسا کوئی بیانیہ جو صرف چند لوگ کے زیر اثر ہے اسے تمام کشمیریوں کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلی فونک رابطہ، مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • مشاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں،اسحق ڈار
  • پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم
  • اسرائیلی حراست میں مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے ثالثی ملک سے رابطہ جاری ہے،  اسحاق ڈار
  • مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں، اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے
  • وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملےکی مذمت، زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • وزیراعظم کی ’ گوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملے کی شدید مذمت، گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
  • ابراہیمی معاہدہ پر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی مُبینہ حمایت کی مذمت کرتے ہیں، علامہ باقر زیدی