باجوڑ ، کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ، 9 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق باجوڑ کے علاقے جبراڑئی اور سلارزئی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق میڈیکل، غوطہ خور اور دیگر ٹیمیں باجوڑ میں واقعے کی جگہ پہنچ گئی ہیں، باجوڑ میں اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے 4 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا ہے جبکہ 8 لاشیں ملی ہیں۔
جبراڑئی باجوڑ کے مقامی لوگوں کے مطابق تقریباً 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو کے حکام کا کہنا ہے کہ جبراڑئی باجوڑ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق باجوڑ کے جبراڑئی کے علاقے میں ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی: ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔
رپورٹ کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب تین بچے ٹریک کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام وہاں ہہنچے اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔