حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس نہ مل سکا، شہداء کی میتیں پشاور منتقل
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
—فوٹو: اے ایف پی
خیبر پختونخوا میں امدادی کاموں کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تاحال نہیں مل سکا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کا ڈیٹا حادثے کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گاہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجا یا نہیں اس بات کا بلیک باکس سے پتہ چلے گا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم ہفتے کو جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔
سرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 افراد کی میتیں پشاور منتقل کر دی گئی ہیں۔
میتیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئیں، 2 شہداء کا تعلق لاہور،1 شہید کا تعلق تلہ گنگ، 1 شہید کا تعلق ابیٹ آباد اور 1 شہید کا صوابی سے تعلق ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر بلیک باکس
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز