کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تین افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور:
کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تین افراد شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے لاپتا ہوا اور ضلع مہمند پہنچ کر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔
چیف سیکریٹری کے پی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جارہا تھا کہ ضلع مہمند میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔
اعلیٰ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ میں گرا ہے جس میں تین افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند کے آس پاس کے علاقوں میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے، ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کے سبب حادثہ پیش آیا یا کوئی اور وجہ ہے صورتحال بعد میں واضح ہوگی۔
ہیلی کاپٹر باجوڑ امداد لے کر جارہا تھا، وزیراعلیٰ کے پی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ امداد لے کر جارہا تھا کہ خراب موسم کے سبب اسے حادثہ پیش آیا، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہیں ریلیف ضرور دیا جائے گا، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔