لکی مروت میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں پولیس بکتر کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں میانوالی سڑک پر تھانہ صدر کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، پولیس اہلکار محفوظ رہے، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے، اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے ہوئے۔
Post Views: 10.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
حافظ آباد میں 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں
حافظ آباد میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسد اللہ پور کےقریب پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو ضائع کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا۔