شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’افغان مداخلت نامنظور‘‘ اور ’’قوم اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے حالیہ جارحانہ اقدامات کیخلاف پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جانب سے حالیہ جارحیت کے خلاف انجمنِ تاجران کے صدر شاہد خان اور مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار میاں سعید بادشاہ کی قیادت میں اتوار کے روزپشاورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ شہر کے مرکزی بازار میں ہوا، جس میں تاجروں، شہریوں اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’افغان مداخلت نامنظور‘‘ اور ’’قوم اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افغان سرحدی خلاف ورزیوں اور پاکستان دشمن سرگرمیوں کے خلاف سخت سفارتی مؤقف اپنایا جائے۔

صدر انجمن تاجران شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’تاجروں اور عوام کو عدمِ تحفظ کا احساس ہے، حکومت کو چاہئے کہ عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔‘‘ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار میاں سعید بادشاہ نے کہا کہ ’’پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے، کسی کو بھی ہماری سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘ مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اورکزئی کے قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان

اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔
ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنےوالےدہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، حافظ نعیم
  • افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی ناقابل قبول ہے‘ سرفراز بگٹی
  • پشاور: تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج
  • دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں
  • چمن; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افغانستان کی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اورکزئی کے قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
  • جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف ہیں، پاکستان
  • پشاور میں چکن گونیا وبا کی صورت اختیار کرگیا
  • افغان وزیر خارجہ بھارت جا کر بھارتی زبان بولنے لگے، پاکستان کیخلاف سخت بیان