Daily Mumtaz:
2025-07-25@12:56:56 GMT

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کارروائی میں 10 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محمد شہبازشریف نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں پر پوری قوم انہیں اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم، شرپسند عناصر اور دہشتگردوں سے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مہنگی چینی کی فروخت پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، ہزاروں دکانداروں کے خلاف کارروائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن میں سے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا، 182 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 2740 افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔

لاہور میں 92 دکانداروں کے خلاف کارروائی

ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، 7 افراد پر مقدمات درج ہوئے جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔

دیگر اضلاع میں کارروائیوں کی تفصیل

کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کے مطابق مختلف اضلاع میں درج ذیل کارروائیاں کی گئیں:

سیالکوٹ: 770 دکانداروں کے خلاف

گوجرانوالہ: 30 دکانداروں کے خلاف

شیخوپورہ: 103 دکانداروں کے خلاف

رحیم یار خان: 170

ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ: 13، 13

کوٹ ادو: 9

میانوالی: 114

لیہ: 174

ملتان: 15

بہاولنگر: 23

بہاولپور: 175

ساہیوال: 28

اوکاڑہ: 8

پاکپتن: 13

راولپنڈی: 58

اٹک: 22

جہلم: 24

چکوال: 20

مری: 16

فیصل آباد: 770 (سب سے زیادہ)

چنیوٹ: 78

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 57

جھنگ: 149

مریم نواز شریف حکومت کا عزم

کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ چینی کی ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ یہ کریک ڈاؤن اس وقت کیا جا رہا ہے جب مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کر رہی ہیں، جس سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب چینی کی قیمت مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
  • مہنگی چینی کی فروخت پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، ہزاروں دکانداروں کے خلاف کارروائی
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین