عدالتی احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین تاحال برقرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف میں عدالت عظمی کے احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن تعیناتیوں پر سینئر ملازمین کی چیف سیکریٹری سندھ کودی گئی درخواست پر ایک ماہ گزرنے کے باوجود نوٹس نہیں لیاگیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ میں جاری بدترین لاقانوعیت،بدعنوانیوں اوراعلی عدلیہ کے احکامات کے برخلاف سیاسی دبائو،اثررسوخ اوربدعنوان ٹھیکیدارمافیا نے عوامی مفاد عامہ کے محکمے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے،اہم منافع بخش تمام عہدوں پر دیگر محکموں سے لائے جانے والے ملازمین کو تعینات کیاگیاہے،جبکہ کئی کئی عشروں سے کام کرنے والے سینئر ملازمین کو فاضل پرزے بنادیاگیا،حیرت انگیز پر کئی نیب زدہ افسران کو بھی ڈیپوٹیشن پر محکمہ اوقاف میں تعینات کرکے عدالت عظمی کے احکامات کو ہوا میں اڑادیاگیاہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے تمام معاملات کا کنٹرول محکمہ زکواۃ سے اوقاف میں غیرقانونی طور پر ایک زائد کئی عہدوں پر تعینات سابق صوبائی وزیر کے قریبی رشتے دار کے ہاتھوں میں ہے،اورتمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود صوبائی وزیر اوقاف نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے،جبکہ ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کیلئے جاری کئے گئے کئی حکم ناموں میں صوبائی وزیر کی منظوری کا ذکرکیاگیاہے،ذمے دارذرائع کاکہنا ہے کہ حالیہ چند مہینوں میں ڈیپوٹیشن پرتعینات افسران کے ذریعے سہون ،بھٹ شاہ،حیدرآباد،کراچی سمیت اندرون سندھ کی کئی درگاہوں اوردیگر وقف املاک کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی رقم ٹھیکیداروں کے ناموں پر ایڈوانس نکالی گئی ہے ،محکمے کے 10سینئر ملازمین نے مذکورہ تمام صورتحال سے آگاہی ،نوٹس لینے اورسپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈیپوٹیشن ختم کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے یکم ستمبر کو چیف سیکریٹری سندھ کو تحریری درخواست دی تھی جس کا نتیجہ نہیں نکلا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ اوقاف ڈیپوٹیشن پر کے احکامات
پڑھیں:
ٹنڈوجام:سندھ ایمپلائز الانس کے مرکزی چیئرمین حاجی اشرف خاصخیلی 6 اکتوبر کے بلاول ہاوس پر دھرنے کے سلسلے میں سرکاری ملازمین سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز