افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور:ماسکو فارمیٹ کا اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔
روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا ناگزیر قرار دیا گیا۔ فریقین نے کہا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک یا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے سے روکا جائے۔
اجلاس میں افغانستان پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے۔ افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی بیرونی فوجی ڈھانچے یا تنصیبات کا قیام ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔ واضح کیا گیا کہ ایسی بیرونی تنصیبات سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
چمن: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-9
چمن (آن لائن) چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار اور ڈی پورٹ کردیا گیا۔ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور وطن واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کا مکمل انخلا مکمل نہ ہو۔