انتخابات میں ’دھاندلی‘ کے خلاف جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جس کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان
لاہور میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔
امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
’تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ن لیگ، پی پی ایم کیو ایم کو دلوائی گئیں‘انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے اور خود وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف اور مریم نواز فارم47 کے ذریعے منتخب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم47 کی بنیاد پر آئے ہیں جبکہ کراچی میں لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو دیا مگر ایم کیو ایم کو دھاندلی سے سیٹیں دی گئیں۔
مزید پڑھیے: فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟ حافظ نعیم الرحمان کا وی پی این فتوے پر استفسار
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیے جائیں، فارم45 کے مطابق جس کی زیادہ نشستیں ہوں اسے حکومت دی جائے۔
’انتخابی عمل پرعوام شدید مایوس ہیں‘امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو انتخابی عمل سے شدید مایوسی ہوئی ہے لہٰذا جماعت اسلامی8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا احتجاج ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
’مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں‘حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رمضان آرہا مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فارم 47 کے وزیر اعظم کو چاہیے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے، عمرایوب
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دال، گھی، چینی ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس فارمولے کے تحت مہنگائی کی شرح کم بتائی جا رہی ہے؟
فلسطیبنیوں کی دربدری کے ٹرمپ پلان پر اقوام عالم کو مشورہامیر جماعت اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضےکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے سامنے آنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 فروری 8 فروری یوم سیاہ جماعت اسلامی جماعت اسلامی یوم سیاہ حافظ نعیم الرحمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 8 فروری یوم سیاہ جماعت اسلامی جماعت اسلامی یوم سیاہ حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی ملک بھر میں کیے جائیں نے کہا کہ انہوں نے یوم سیاہ
پڑھیں:
پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نے کہا کہ کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عالمی دباؤ پر قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حکومتی سرپرستی میں تعلیمی اداروں میں نشہ اور بے حیائی کے کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے، کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں سیرت النبیؐ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع ایڈووکیٹ نادر کھوسہ، مقامی امیر رمیز راجہ شیخ بھی موجود تھے۔
حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آئے ہوئے مملکت پاکستان کو 78 سال گذر چکے ہیں، لیکن مسلم اکثریتی ہونے کے باوجود ایک دن کیلئے بھی یہاں رحمت العالمینﷺ کا بابرکت نظام نافذ نہیں کیا گیا، جس کا خمیازہ پوری قوم مہنگائی، بدامنی، رزق کی تنگی سیلاب سمیت بے شمار مسائل کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجات کا واحد حل زندگی کے ہر دائرے میں سیرت طیبہ کو اپنانا ہے، ماہ مبارک میں اس عزم کا اظہار کیا جائے کہ ہم مغرب کے فرسودہ اور شیطانی نظام سے نجات اور زندگی کی آخری سانس تک نظام مصطفویؐ کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے۔