جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف پر اداکارہ کیخلاف تحقیقات شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می شکایت درج کروا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھایا قدم کو جلد تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے بتایا کہ وہ اداکارہ سے فون پر رابطے میں ہیں، اور انہوں نے مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں اور چند روز میں واپس آئیں گی۔
یاد رہے کہ یہ بیان اداکارہ چھایا قدم کے جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جانوروں کا گوشت کھانے
پڑھیں:
آئی پی ایل سے اچانک روانگی، جنوبی افریقی بولر کا منشیات سے متعلق بڑا اعتراف
جنوبی افریقی فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا نے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وقتی معطلی کا اعتراف کرلیا۔
گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر معطلی کے بعد تین اپریل کو آئی پی ایل کے دوران ہی واپس جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ان کی روانگی پر ان کی فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ کسی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس وطن گئے ہیں اور ان کی بھارت واپسی کے متعلق کوئی بات حتمی نہیں ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن (SACA) کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیگیسو رباڈا نے اپنے عمل کے لیے معافی مانگی اور کھیل کا دوبارہ حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے دوران ان کی جنوبی افریقا واپسی کو جیسا کہ ذاتی وجوہات بتایا گیا، دراصل ایسا منشیات کے ٹیسٹ میں نتائج ان کے خلاف آنےکی وجہ سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سب لوگ جن کو انہوں نے مایوس کیا ان سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔