بھارتی مداحوں کو ہانیہ عامر کی یاد ستانے لگی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہونے کے باوجود رسائی حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔
بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت میں موجود اداکارہ کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ
ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) لگا کر اداکارہ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلی، اور پوسٹوں پر کمنٹ کررہے ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیں کہ ’یاد نہیں ستاتی؟‘ جس کے جواب میں بھارتی صارفین نے کمنٹس کی بھرمار کردی۔
بھارتی مداحوں نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ انہیں ان کی بہت یاد آتی ہے، اور اسی لیے وی پی این لگا کر ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟
کمنٹس میں ہونے والی گفتگو کے سکرین شارٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ انسٹا گرام بھارتی مداح سکرین شارٹس سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہانیہ عامر وی پی این وی نیوز یاد ستانے لگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ انسٹا گرام بھارتی مداح سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہانیہ عامر وی پی این وی نیوز یاد ستانے لگی سوشل میڈیا ہانیہ عامر
پڑھیں:
کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان اختلافات پر پی سی بی کا بیان سامنےا ٓگیا!
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان، شاہین شاہ آفریدی اور کوچنگ اسٹاف رکن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے واقعہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس من گھڑت سوشل میڈیا کمپین کا مقصد ٹیم اور کھلاڑیوں کے مورال کو گرانا ہے۔ سوشل میڈیا کی فیک خبروں کا مقصد قومی ٹیم کے باہمی اتحاد اور انٹیگریٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ادارے اس طرح کی من گھڑت فیک نیوز کو پھیلانے سے باز رہیں۔ ایسی خبروں کو پھیلانے میں ملوث افراد اور ادارے کے خلاف ملکی قوانین، ستمبر کرائم کے مطابق سخت قانونی کاروائی کریں گے۔ہم اپنے کھلاڑیوں ٹیم اور آفیشلز کے حقوق کا بھر پور دفاع کریں گے۔