ڈیپوٹیشن پر تعینات 17گریڈ کے آفیسر کاڈیپوٹیشن ختم کرنے کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری سروسز سندھ نے محکمہ اوقاف میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سہون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، جامشورو،لوکل گورنمنٹ اینڈایچ ٹی پی ڈپارٹمنٹ کے گریڈ17کے آفیسرمحمد اسلم شیخ کا ڈیپوٹیشن ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا،فوری طوربنیادی محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم،اسلم شیخ کو محکمہ اوقاف میں انتہائی منافع بخش عہدے اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرکے عہدے پر تعیناتی دی گئی تھی،چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ اوقاف میں ڈیپوٹیشن تعیناتیوں پر سختی برہمی کا اظہار،سیکریٹری اوقاف سے عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف پرتحریری وضاحت مانگ لی،تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈیپوٹیشن ختم کئے جانے کی احکامات کی سنگین خلاف ورزیوں اورسینئرملازمین کی عدالتی حکم کی خلاف تحریری نشاہدہی کے بعد چیف سیکریٹری سندھ اورسیکریٹری سروسز متحرک ہوگئے،سیکریٹری سروسزغلام محمد برہمانی نے 2اکتوبرکوجاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں سہون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، جامشورو،لوکل گورنمنٹ اینڈایچ ٹی پی ڈپارٹمنٹ کے گریڈ17کے آفیسرمحمد اسلم شیخ کا ڈیپوٹیشن ختم انہیں فوری طورپر ان کے بنیادی محکمے میں بھیجنے کا حکم دیاہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ اوقاف میں ڈیپوٹیشن ختم
پڑھیں:
نارووال،محکمہ صحت کے اہلکار سرکلر روڈ پر مچھر مار اسپرے کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-05-16