خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈا پور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔
صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجوں اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔
کابینہ کی جانب سے منظوری کے تھوڑی ہی دیر بعد مینا خان کی وزارت تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پتنگ کیوں اڑائی، باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتہ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب باپ نے اپنے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
کلی شابو کی ایک خاموش گلی میں واقع چھوٹی سی حجامت کی دکان میں وہ منظر کسی نے نہ دیکھا، مگر بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات ہر سننے والے کو لرزا گئیں۔
مزید پڑھیں: بیمہ کی رقم حاصل کرنے کے لیے ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا
دکان کا مالک محمد ندیم جو چند ماہ قبل سیالکوٹ سے اپنے 11 سالہ بیٹے محمد سلطان کے ساتھ کوئٹہ منتقل ہوا تھا، اور اسی دکان میں رہائش پذیر تھا۔ یہی جگہ بچے کے لیے گھر بھی تھی اور بدقسمتی سے آخری پناہ گاہ بھی۔
پولیس کے مطابق معمول کے دن کی طرح سلطان نے باہر جا کر پتنگ اُڑائی، مگر اسی معمولی بات نے چند لمحوں میں اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے ختم کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد ندیم نے اپنے بیٹے محمد سلطان پر تشدد کیا، اور بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد بچے کا باپ اسے سول اسپتال لے آیا۔
اسپتال میں کی جانے والی طبی جانچ نے واقعہ کی ہولناکی مزید واضح کردی۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے ماتھے، سر کے پچھلے حصے، ٹانگوں، ہاتھوں اور کمر پر تشدد کے گہرے نشانات تھے، اور موت کی وجہ بھی یہی سفاک مارپیٹ بنی۔
پولیس کے مطابق ندیم نے ابتدائی بیان میں اعتراف کیاکہ اس نے بیٹے کو پتنگ اُڑانے پر سزا دی تھی۔
مزید پڑھیں: مانسہرہ: بیٹی کو اغوا سے بچاتے ہوئے مزاحمت پر باپ بیٹا قتل
اس کا کہنا تھا کہ بچے کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ پہلے اسے ایک نجی کلینک اور پھر سول اسپتال لے جارہا تھا، مگر راستے میں ہی اس کی سانسیں رک گئیں۔
ملزم کو گرفتار کرکے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اور پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیٹا قتل پتنگ کیوں اڑائی وی نیوز