تیمور سلیم جھگڑا کا شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کا سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پر الزامات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا، سابق صوبائی وزیر نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی توسط سے دعوی دائر کی۔
دعوی میں کہا گیا کہ شیر افضل نے نجی چینل ٹاک شو میں تیمور سلیم جھگڑا پر بے بنیاد الزامات لگائے، پنشن فنڈ میں 36 ارب روپے غبن کا الزام لگایا۔
دعوی میں مزید کہا کہ شیر افضل نے تیمور سلیم ا پر حیات آباد میں پانچ کنال گھر لینے کا الزام لگایا، انھوں نے چھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت الزامات لگائے، کردار کشی کی اور استحقاق مجروح کیا۔
شیر افضل کو لیگل نوٹس بھیجا، لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ایا، وہ اپنے بے بنیاد الزامات پر غیر مشروط تحریری معافی مانگے ساتھ ہی کردار کشی اور ہتک کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیمور سلیم جھگڑا شیر افضل مروت دعوی دائر ایک ارب
پڑھیں:
جسم فروشی کیلیے خواتین کی اسمگلنگ؛ معروف امریکی گلوکار کو 10 سال قید ہوسکتی ہے
معروف امریکی گلوکار شان "ڈِڈی" کومبس پر انسانی اسمگلنگ اور ریکیٹرنگ سمیت جسم فروشی کے لیے خواتین کی نقل و حمل کے الزامات تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار شان "ڈِڈی" کومبس کو ستمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں زیر حراست ہیں۔
ان کے خلاف جنسی استحصال، طاقت کے استعمال، اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
امریکی میوزک انڈسٹری کے مشہور شخصیت اور ہپ ہاپ اسٹار شان "ڈِڈی" کومبس پر یہ سنگین الزامات ان کی سابق پارٹنر اور ایک اور خاتون نے لگائے تھے جن کی شناخت ’’جین‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی۔
عدالت نے امریکی ہپ ہاپ اسٹار کو منظم جرائم کا نیٹ ورک چلانے اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔
تاہم عدالت نے کومبس کو دونوں خواتین کو جسم فروشی کے لیے سفر کرانے کے الزام میں قصوروار قرار دے دیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید تک ہوسکتی ہے۔
اب عدالت یہ طے کرے گی کہ آیا امریکی گلوکار کومبس کو سزا سنائے جانے سے پہلے ضمانت پر رہائی دی جا سکتی ہے یا نہیں۔ یہ فیصلہ جج ارون سبرامنیم کریں گے۔
یا رہے کہ یہ مقدمہ تقریباً دو ماہ تک جاری رہا، جس میں 34 گواہوں نے عدالت میں بیان دیا، جن میں گلوکار کی سابقہ گرل فرینڈز اور ان کے سابق ملازمین بھی شامل ہیں۔
اب پورا ملک اور خاص طور پر میوزک انڈسٹری حتمی فیصلے اور ممکنہ سزا کا انتظار کر رہی ہے، جو ہپ ہاپ کی دنیا کے اس بڑے نام کے مستقبل کا تعین کرے گا۔