بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے اوپر لگنے والے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے دوران بنگلہ دیش میں حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1,400 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر نوجوان طلبہ شامل تھے۔

شیخ حسینہ، جو طلبہ بغاوت کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں، پر ڈھاکا کی عدالت میں 1 جون 2025 سے پانچ سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، جن میں اکسانا، سہولت کاری، اجتماعی قتل اور کمان کی ذمہ داری میں ناکامی شامل ہیں۔

ان کی جماعت، کالعدم عوامی لیگ نے ایک بیان میں مقدمے کو "شو ٹرائل" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ "حسینہ ان تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہیں"۔

استغاثہ کے مطابق، حسینہ پر ہیلی کاپٹر حملوں کا حکم دینے، مظاہرین پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال، اور جلاؤ گھیراؤ کی اجازت دینے جیسے الزامات بھی عائد ہیں۔ ان پر تین مخصوص کیسز میں براہ راست کمانڈ کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ان مقدمات میں ایک طالبعلم ابو سعید کا قتل، چنکھر پل اور اشولیہ میں اجتماعی ہلاکتیں شامل ہیں۔

شیخ حسینہ کے وکیل امیر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ "مکمل قانونی دلائل کے ساتھ اپنی بے گناہی ثابت کریں گی۔"

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فلسطین کی پہلی حسینہ مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئی

فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادین ایوب فلسطینی نژاد ہیں اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اس مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وطن خاص طور پر غزہ میں جاری بحران کی آواز بننا چاہتی ہیں، جہاں لوگ صدمے اور اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ???????????????????????????????????? ℙ???????????????????????????????? ???????? (@wonderful_palestine)

نادین نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے زریعے ہر فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندگی کریں گی جن کی ہمت اور عزم دنیا کے سامنے آنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مِس یونیورس کا مقابلہ رواں برس نومبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا جس میں کئی ممالک کی خوبصورت خواتین حصہ لیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر ڈکی بھائی بڑی مشکل میں، قماربازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟
  • معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
  • غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
  • فلسطین کی پہلی حسینہ مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئی
  • فلسطین کی پہلی حسینہ مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئی
  • مس یونیورس میں حصہ لینے کے لیے فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئی
  • راولپنڈی،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت
  • اسرائیلی فوج جنسی جرائم میں ملوث گروپوں کی فہرست میں شامل ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ کا بڑا اعلان 
  • سری لنکا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ یقنی بنائے، وولکر ترک