اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا یورپی یونین اور دیگر اہم شراکت داروں کیساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے سفارتکاری کی جائے۔  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تجارت قانون و انصاف کے  وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے برآمدات کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے  اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوسرے اجلاس میں شعبہ پٹرولیم  کے موجودہ انفراسٹرکچر اورآر ایل این جی اور اس سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس سے جمعرات کو  جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کارکردگی بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی  یقینی بنانے کے لیے مسلسل تکنیکی اپ گریڈیشن اور سسٹمز کی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس بحالی کے اقدامات میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا، جس میں تمام فریقین نے متاثرہ کمیونٹی کی بحالی اور ان کی زندگیوں کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تالی داس، راویشن، حکیس اور حکیس ٹھنگی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اجلاس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جن میں سرکاری حکام، آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے نمائندے، اقوام متحدہ کے ادارے، اور متاثرہ برادری کے اراکین شامل تھے۔ اجلاس میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں سینئر وزیر برائے محمکہ مواصلات و تعمیرات عامہ، ایڈیشنل سیکرٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ امین غزنوی، سیکریٹری برائے ترقیات، سیکریٹری CMIT، سیکریٹری واٹر مینجمنٹ، ہوم ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، صدر اسماعیلی نیشنل کونسل برائے پاکستان، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل، گپیس یاسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان فاؤنڈیشن (AKF)، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (AKAH)، جنرل منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP)، ایچ بی ایل فاؤنڈیشن، ڈپٹی کمشنر غذر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گپیس یاسین، اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل تھے۔ یہ اجلاس بحالی کے اقدامات میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا، جس میں تمام فریقین نے متاثرہ کمیونٹی کی بحالی اور ان کی زندگیوں کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین