امام صحافت مجید نظامی کی برسی آج منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج 26 جولائی کو منائی جائے گی۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقاء، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ نوائے وقت کے ملک بھر کے دفاتر میں ان کے ایصال ثواب کے لئے کارکن فاتحہ خوانی، دعائیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
بھارت نے باباگورو نانک کی برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی، پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔واہگہ، اٹاری باردڑ اور کرتارپور کوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا، البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاترا سے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔