سعودیوں نے اسرائیلیوں سے ایران کو شام میں پلٹنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے، صیہونی میڈیا کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
غاصب صہیونی رژیم کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکام نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی نئی حکومت کو نقصان نہ پہنچائے تاکہ ایران کو اس ملک میں واپس پلٹنے سے روکا جا سکے! اسلام ٹائمز۔ شام میں جاری خونریز کشیدگی کے تناظر میں غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری چینل کان نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکام نے صیہونی رژیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کو شام میں واپس آنے سے روکے! صہیونی چینل نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی شاہی خاندان کے ایک "اعلی رکن" نے صیہونی رژیم کے نام جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق داعشی سرغنہ و موجودہ شامی صدر محمد الجولانی کی قیادت میں شام پر مسلط باغی حکومت کو "نقصان نہ پہنچائے" تاکہ ایران کو شام میں واپس پلٹنے سے روکا جا سکے۔ واضح رہے کہ جہاں شامی باغیوں نے دمشق پر قبضے کے آغاز سے لے کر اب تک کئی ایک وسیع قتل عام کا ارتکاب کیا ہے، وہیں سعودی عرب کی جانب سے الجولانی کی حمایت کا بھی مسلسل اظہار کیا جاتا رہا ہے اور اسی تناظر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی "کاوشوں" سے محمد الجولانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی طور پر ملوایا بھی جا چکا ہے۔ دوسری جانب، اس حقیقت کے باوجود کہ الجولانی نے شروع سے ہی اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، تاہم غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے نہ صرف بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے فورا بعد انجام پانے والے اپنے 700 وسیع حملوں سمیت اب بھی یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے بلکہ شامی سرزمین کے ایک بڑے و اہم حصے پر بھی مسلسل قبضہ جما رکھا ہے جس میں وہ آئے روز مزید اضافہ بھی کرتا رہتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مطالبہ کیا ہے کیا ہے کہ ایران کو
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی