لاہور کی ندا صالح نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پاکستان کی ریلوے تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاہور کی ندا صالح ملک کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں۔بچپن سے ٹرین چلانے کا خواب دیکھنے والی ندا نے اپنی محنت، حوصلے اور جذبے سے وہ خواب حقیقت میں بدل دیا۔ندا صالح نے مردوں کے غلبے والے شعبے میں قدم رکھ کر نہ صرف صنفی امتیاز کی دیوار گرائی .بلکہ نئی نسل کے لیے ایک قابل تقلید مثال بھی قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ “ٹرین ڈرائیور بننے پر شروع میں گھر سے مخالفت ہوئی.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹرین ڈرائیور ندا صالح
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔