سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور عراق کے زائرین کے لیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چارٹر پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواست طلب کر لی۔ سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی اے اے عراق کے کے لیے

پڑھیں:

زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش، لاہور پریس کلب کے سامنے آج پھر احتجاج کا اعلان

مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے لاہور پریس کلب پہنچیں اور وہاں پر دعائے کمیل کی تلاوت ہوگئی جس کے بعد مجلس عزا کا اہتمام کیا جائے گا اور مجلس کے بعد ماتم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زائرینِ کربلا کیلئے حکومت کی جانب سے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پھر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے لاہور پریس کلب پہنچیں اور وہاں پر دعائے کمیل کی تلاوت ہوگئی جس کے بعد مجلس عزا کا اہتمام کیا جائے گا اور مجلس کے بعد ماتم ہو گا۔ منتظمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائرین ہر سال کربلا جاتے ہیں، لیکن موجودہ حکومت نے بلاوجہ زمینی راستے بند کرکے زائرین کے آئینی حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، جس کو کسی طور تسلیم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور لاہور میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی کا ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کے شرکاء بھی لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ ملت جعفریہ نے بھی اپنے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری  جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے زمینی راستے نہ کھولے تو پورے ملک میں کربلا بنا دیں گے اور ہر شہر، ہر گاوں اور ہر علاقے سے عزادار نکلیں گے اور حکومت کو حالات سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کم شوگر کے حامل آٹھ پھل جو ذیابیطس مریض آرام سے کھا سکتے ہیں
  • خیبرپختونخوا: گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم
  • وفاقی حکومت نے سول سروس رولز 1993میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش، لاہور پریس کلب کے سامنے آج پھر احتجاج کا اعلان
  • ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام زمینی راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
  • زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی
  • چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی