پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور آزاد امیدوار صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق صائمہ خالدنے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخاب میں ایک جعلی ووٹ برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ پرریٹرنگ افسر کے دستخط نہیں تھے، سینٹ انتخاب پر شدید تحفظات ہیں، اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکروں گی۔صائمہ خالد کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھاندلی کی مخالفت کی ہے، اپنے لیڈر کے ویژن پر حق و سچ کے لیے عدالت جاؤں گی۔
پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری
یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ نشترکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج پولنگ ہوئی جس میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب قرار پائیں۔
کے پی اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔سینیٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آزاد امیدوار صائمہ خالد
پڑھیں:
خیبرپختونخواہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ سمبلی میں سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوچکی ہیں، ان کے مدقابل اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووت حاصل کیے، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا جب کہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں دو ووٹ مسترد کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے صبح 9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہا، ایوان میں خفیہ رائے شماری کے تحت بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹنگ ہوئی جہاں انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکارتھے جب کہ سینٹ کی یہ مذکورہ نشست ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی تھی۔(جاری ہے)
چند روز قبل صوبہ پنجاب سے بھی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن ہوا جہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے تھے، پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ضمنی سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم کو 243 ووٹ ملے جس کے نتیجے میں وہ سینیٹر منتخب ہوئے جب کہ الیکشن کے دوران ہونے والی پولنگ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مہر عبدالستار کو 99 ووٹ ملے، الیکشن میں کامیابی کے لیے کسی بھی امیدوار کو 185 ووٹ درکار تھے۔