میرے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے، صائمہ خالد
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سینیٹ ٹکٹ سے دستبردار نہ ہونے والی امیدوار صائمہ خالد کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خالد نے کہا کہ 15 سال قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تھی، انصاف کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تھی، ظلم اور نا انصافی پر بات کرنے آئی ہوں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے ہیں۔
صائمہ خالد نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے کوشش کر رہی ہوں، مجھے اب تک لگ رہا تھا کہ میں امیدوار ہوں، گزشتہ روز واٹس ایپ پر مجھے اطلاع ملی کہ دستبردار ہونا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مشال کا نام کبھی کہتے ہیں بشریٰ بی بی نے کبھی کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صائمہ خالد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن، مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔
غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔
ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں