الیکشن کمیشن آف انڈیا ووٹ چوری میں ملوث ہے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری یہ چھان بین چھ ماہ تک چلی اور جو ثبوت ہمارے ہاتھ آئے ہیں وہ کسی "ایٹم بم" سے کم نہیں، اگر یہ بم پھٹا تو الیکشن کمیشن پورے ملک میں کہیں دکھائی نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں جاری ایس آئی آر یعنی ووٹر لسٹ کی خصوصی جانچ دراصل ووٹوں کی چوری کی ایک سازش ہے، جس میں خود الیکشن کمیشن ملوث ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے پاس کھلے اور بند ثبوت ہیں کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی افسر اس عمل میں شامل ہے، چاہے وہ اوپر کے عہدے پر ہو یا نیچے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غداری سے کم نہیں۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ ہمیں مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے انتخابات میں دھاندلی کا شک تھا۔ مہاراشٹر میں ایک کروڑ ووٹرز اچانک بڑھ گئے تھے، جب ہم نے تفصیل سے اپنی سطح پر چھان بین کی تو چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ہماری یہ چھان بین چھ ماہ تک چلی اور جو ثبوت ہمارے ہاتھ آئے ہیں وہ کسی "ایٹم بم" سے کم نہیں، اگر یہ بم پھٹا تو الیکشن کمیشن پورے ملک میں کہیں دکھائی نہیں دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس جانچ میں ان کی کوئی مدد نہیں کی، جس کے بعد کانگریس نے خود اپنی تفتیش کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی یہ ثبوت ملک کے سامنے رکھیں گے اور سب کو معلوم ہو جائے گا کہ الیکشن کمیشن ووٹ کس کے لئے چوری کروا رہا ہے، بی جے پی کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ "اوپن اینڈ شٹ" کیس ہے، اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں۔
راہل گاندھی نے مزید کہا "میں یہ بات بالکل سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں، جو بھی ریٹائرڈ ہو چکے ہوں یا ابھی عہدے پر ہوں، ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے، کیونکہ وہ ہندوستان کے خلاف کام کر رہے ہیں اور انہیں جوابدہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کو لے کر سیاسی ماحول گرم ہے۔ اپوزیشن اس عمل کو ووٹوں کی چوری قرار دے رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ عمل فرضی ووٹروں کو ہٹانے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت بھی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ الیکشن کمیشن انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم رہا ہے
پڑھیں:
جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 جولائی کو جاری انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کیا۔
جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست میں قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے، جمشید دستی کی درخواست پر آئندہ سماعت 10 ستمبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کر لیا گیا تھا۔ جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کر لی تھیں۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی گئی تھیں۔