سینیٹ ضمنی الیکشن: حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
مشال یوسفزئی— فائل فوٹو
خیبر پختون خوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہو گئیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ آج ہوئی، خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس سے قبل انتخاب شروع ہونے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہوئی۔
سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو نامزد کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی صائمہ خالد نے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ اور آزاد امیدوار مہتاب ظفر بھی میدان میں تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سینیٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی نے خواتین نشست پر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹکٹ پارٹی کے سرپرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیا گیا، پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔