قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سے تحریری طور پر ملکیتی رقبے کی تفصیلات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سرور خواجہ قائد اعظم یونیورسٹی کے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پریکٹس کے ممتاز پروفیسر مقرر

اسلام آباد کے انتظام کے ذمہ دار ادارے سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن کے ذریعے یونیورسٹی کی زیر ملکیت زمین 1700 اعشاریہ 8 ایکڑ تسلیم کرلی ہے۔

کیو ایس رینکنگ کے مطابق اعلیٰ تعلیمی شعبے میں پاکستان کی صف اول کی جامعہ کی زمین کے حوالے سے معاملات طویل عرصے سے متنازع رہے ہیں۔

یونیورسٹی کی زمین ملکیتی زمین کے حوالے سے گزشتہ سالوں میں دونوں اداروں کے درمیان متعدد بات رابطہ کاری ہوئی جو ناکام ہوئی۔

اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ  یہ ہم سب کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے یونیورسٹی کا اصلی زمینی ملکیتی رقبہ تسلیم کر لیا ہے۔

ڈاکٹر نیاز اختر نے کہا کہ ہم نے اس کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور یونیورسٹی کو اس حوالے سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑ مگر بالآخر ہمیں کامیابی ملی۔

وائس چانسلر کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبر ون جامعہ ہے جس کا تعلیمی نظام مسلسل پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ہم نے متعدد پروگرامز نئے شروع کیے ہیں جس کے لیے انفراسٹرکچر درکار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ ہم آج نہیں بلکہ آج سے کئی سال آگے کی ضروریات دیکھ رہے ہیں اس لیے وسیع زمین کی دستیابی یقینی بنانا ضروری تھا۔

مزید پڑھیے: عید سے چند روز قبل قائداعظم یونیورسٹی میں ’ہولی‘ کیوں منائی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سی ڈی اے یونیورسٹی کے زیر قبضہ زمین کی ’ڈی مارکیشن‘ کر کے ہمیں اس حوالے سے بھی آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیز ریکارڈ پر ہونی چاہیے کہ یونیورسٹی کے پاس اس زمین کا کتنا قبضہ موجود ہے جو سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن کے ذریعے یونیورسٹی کی ملکیت تسلیم کی ہے۔

مزید پڑھیں: سی ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات اور پلاٹس پر ایکشن، اب تک کہاں کہاں کارروائی ہوچکی ہے؟

ڈاکٹر نیاز نے تسلیم کیا کہ یونیورسٹی کی زمین پر اب بھی قبضہ موجود ہے مگر جامعہ براہ راست اس مسئلے میں شامل نہیں ہونا چاہتی اور اس کی کوشش ہے کہ متعلقہ ادارے اس حوالے سے اقدامات کریں اور کل ملکیتی زمین پر قبضہ ممکن بنانے میں کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سی ڈی اے قائداعظم یونیورسٹی قائداعظم یونیورسٹی اور سی ڈی اے قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز اختر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے قائداعظم یونیورسٹی قائداعظم یونیورسٹی اور سی ڈی اے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز اختر قائد اعظم یونیورسٹی قائداعظم یونیورسٹی یونیورسٹی کی ملکیتی زمین اس حوالے سے ڈاکٹر نیاز سی ڈی اے نے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور کی طالبات کیلئے ایک دن مختص کر دیا

طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر پشاور نے طالبات کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جواب بھی دیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور اور اُس سے ملحقہ ذیلی اداروں کی طالبات کے لیے ایک دن خصوصی طور پے مختص کر دیا۔ ایونٹ کا مقصد طالبات کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا، طالبات نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر پشاور نے طالبات کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جواب بھی دیے۔

طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں مواصلاتی آلات  اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا، انفینٹری کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررزم شو میں طالبات نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ طالبات نے امید سپیشل سکول کے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا اور سی ایم ایچ پشاور میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ طالبہ نے کہا کہ پاک فوج اور وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پر فخر ہے، آج ہمیں پتہ چلا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کیا جاتا ہے، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان
  • باہوبلی کے مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، پروڈیوسر نے تصدیق کردی
  • سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
  • جیکب آباد میں بھی ڈینگی بے قابو، 3مریضوں میں وائرس کی تصدیق
  • سندھ یونیورسٹی کا مقصد جدیدو معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے، ڈاکٹر فتح مری
  • سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 اموات؛ایک ہزار558 کیسز کی تصدیق
  • پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور کی طالبات کیلئے ایک دن مختص کر دیا
  • بھارت کی چابہار بندرگاہ کے متعلق امریکی پابندیوں سے چھ ماہ کے استثنا کی تصدیق