خیبر پی کے سینٹ ضمنی الیکشن: حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے اسمبلی میں ثانیہ نشترکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ خیبر پی کے اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کا فارم 58 جاری کر دیا۔ اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سینٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی، اپوزیشن کے مہتاب ظفر اور صائمہ خالد کے درمیان مقابلہ تھا۔ سینٹ الیکشن کے لیے اپوزیشن نے آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ جے یو آئی (ف) کی امیدوار شازیہ اور (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد دستبردار ہوگئی تھیں۔ پولنگ سے قبل وزیراعلیٰ علی امین کی اپوزیشن لیڈر عباد اللہ سے ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر نے امیدوار دستبردار کرانے سے معذرت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حمایت یافتہ ا زاد امیدوار مشال یوسفزئی
پڑھیں:
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، اگست میں ملکی ایکسپورٹس میں بڑی کمی، صرف 1 ماہ میں تقریباً 3 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد جبکہ درآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 29.6 فیصد کی نمو ریکا رڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی تا اگست 2025کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 5.102 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.069 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 0.6 فیصد زیادہ ہے،اگست میں ملکی برآمدات کا حجم 2.417 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو جو لائی کے 2.686 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم اورگزشتہ سال اگست کے 2.762 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 12.5 فیصد کم ہے۔(جاری ہے)
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی درآمدات کا حجم 11.144 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.730 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14.5 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں پاکستان کا درآمدی بل 5.314 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو جو لائی کے 5.830 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 8.8 فیصد کم اور گزشتہ سال اگست کے 4.966 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 6.042 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.661 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 29.6 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں تجارتی خسارہ کا حجم 2.897 ارب ڈالر رہا جو جولائی کے 3.145 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7.9 فیصد کم اور گزشتہ سال اگست کے 2.204 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 31.4 فیصد زیادہ ہے۔