عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز) بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی۔ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، عمران خان کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا درخواست کیلئے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں، ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن نیعلیمہ خان کے بیان پر ردِعمل سے گریز کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا نواز شریف وفاق اور پنجاب کے بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان صدر مملکت کی وزیراعلی بلوچستان کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی کمیشن عمران خان کے بیٹوں نے
پڑھیں:
جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 جولائی کو جاری انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کیا۔
جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست میں قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے، جمشید دستی کی درخواست پر آئندہ سماعت 10 ستمبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کر لیا گیا تھا۔ جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کر لی تھیں۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی گئی تھیں۔