سلیمان اور قاسم نے ویزا درخواستیں دی ہیں، وزارت داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں، علیمہ خان کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا درخواستیں جمع کروائی تھیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ویزا درخواستیں جمع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سفیر نے بتایا ہے کہ وہ وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو
A few days ago Suleiman and Kasim applied for their visas with the Pakistan high commission in London.
— Aleema Khanum (@Aleema_KhanPK) August 1, 2025
اس سے ابل انہوں نے کہا تھا کہ قاسم اور سلیمان کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت اب تک نہیں ملی، اگر ملاقات کی اجازت کا آرڈر آ جائے تو انہیں پاکستان بلائیں، ابھی تو ہماری اپنی ملاقات بھی عمران خان سے نہیں ہونے دی جا رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلیمان عمران خان قاسم ویزا درخواستذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلیمان ویزا درخواست
پڑھیں:
سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اسپتال میں زیر علاج پارٹی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان سے اہم ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی کی صحت اور علاج سے متعلق صورتحال کے پیش نظر سلمان اکرم راجا اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سینیئر پی ٹی آئی رہنما کی خیریت دریافت کی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو میں پارٹی امور اور تازہ سیاسی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں جن میں فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر شامل تھے، نے بھی شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد انہوں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔
فواد چوہدری نے اُس موقع پر کہا تھا کہ جب پاکستان عالمی سطح پر اہم کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، ایسے میں ملک کے اندر سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں
انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ سابق رہنما سنجیدگی کے ساتھ متحد ہو کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلا کر کامیابی حاصل کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سلمان اکرم راجا سیاسی صورت حال شاہ محمود قریشی ملاقات وی نیوز