خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعددھماکے سے پھٹ گیا۔
ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جسے بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔
راکٹ کو آزمائش کے لئے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔
جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے پہلے لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا کا چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے اور بیس کیمپ قائم کرنے کا اعلان
امریکی خلائی ادارے ناسا کے قائم مقام سربراہ اور امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ ساڑھے 3 سال کے اندر چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
انہوں نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہم چاند کے گرد ایک مشن روانہ کریں گے، جس میں لینڈنگ نہیں ہوگی، لیکن اس کے بعد قریباً ایک سال کے اندر ہم چاند پر لینڈ کریں گے۔ اور یہ سب کچھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ صدارت کے اختتام سے قبل مکمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار
انہوں نے مزید کہا کہ ناسا چاند پر ایک بیس کیمپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہاں مستقل قیام ممکن ہو سکے۔ ان کے مطابق ہم وہاں ٹھہریں گے، اور جو کچھ ہم چاند پر سیکھیں گے، وہی تجربات ہمیں مریخ تک لے جانے میں مدد دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی خلائی ادارہ ٹرمپ چاند ناسا