---فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے درمیان سینیٹ کے ضمنی انتخاب سے متعلق ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی جس میں بلا مقابلہ انتخاب پر کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپوزیشن لیڈر سے سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار کروانے کی درخواست کی۔

 ذرائع کے مطابق عباد اللّٰہ نے امیدوار دستبردار کروانے سے معذرت کی، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کے پی کو جواب میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن مقابلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ کی یو اے ای کی نیشنل کونسل کے ا سپیکر سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251031-08-18
باکو (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متحدہ عرب امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے ا سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے پارلیمانی تعاون کو باہمی مفاہمت، علاقائی استحکام اور ترقی کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم
  • ای چالان ظلم، تھپٹر مارنے کی سزا موت نہیں ہوسکتی، اپوزیشن لیڈر بلدیہ کراچی
  • گلگت، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کے پارلیمانی رہنماؤں کی اہم ملاقات
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
  • چیئرمین سینیٹ کی یو اے ای کی نیشنل کونسل کے ا سپیکر سے ملاقات
  • کسی سے بھیک نہیں چاہیے‘ صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا,وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا