( عثمان خان)خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا،الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔
سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست کا انتخاب  میں پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کی دستبردار کی صورت میں مشال یوسفزئی مضبوط امیدوار ہونگی۔
 سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست  پرانتخاب میں ن لیگ کی جانب سے صوبیہ شاہد امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی راحیلہ بی بی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین نشست کے لیے پولنگ کل صبح سے شروع ہوگی،145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

اعجاز چوہدری—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن 21 اگست کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جاری شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی یکم سے 2 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اگست کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 11 اگست تک کیا جائے گا، کاغذاتِ نامزدگی 13 اگست تک واپس لیے جا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق پولنگ 21 اگست کی صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔

واضح رہے کہ اعجاز چوہدری جنرل نشست پر پنجاب سے سینیٹ کے رکن تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی میں سینیٹ نشست پر انتخاب آج ہوگا
  • ثانیہ نشتر کی خالی سینیٹ نشست کیلئے 5 امیدوار، انتخابات کل ہوں گے
  • سینیٹ الیکشن ،پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار
  • خیبرپختونخوا سینیٹ ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • پی ٹی آئی نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعل یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست؛ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری