روایتی جنگ میں بھارت کو شکست، آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو رہے ہیں؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کامیابی سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو شکست دی، دنیا اس کامیابی پر دنگ رہ گئی اور آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ائیر فورس نےکمال کردیا اور پوری قوم متحد ہوگئی، ایک بہترین کارکردگی پر اللہ نے عزت بخشی۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
شہباز شریف نےکہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ امریکا کامیاب رہا ، انہوں نے غزہ کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف ساری دنیا کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو ظلم ہو رہا ہے وہ دیکھا نہیں جارہا، پاکستان غزہ کے مظلوموں کے لیے امداد بھجوا رہا ہے ، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائی گئی ہے، لاہور ریلوے اسٹیشن پر انقلابی تبدیلی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، ریلوے ٹکٹنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب وزارتوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔
صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ متعلقہ وزارت کے امور کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے اور رپورٹ میں شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔
چارکروڑانسانوں کےکھانےکی امدادبند؛ سپرپاورکی گلیوں میں کہرام کا آغاز