ریمدان بارڈر کی جانب مارچ، حسینی تیار ہوجائیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ زائرین کو ان کے مذہبی حق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ اقدام صرف زائرین کے حق میں نہیں بلکہ ملتِ جعفریہ کے دینی، آئینی اور شہری حقوق کے تحفظ کی جنگ ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین امام حسینؑ کی ایران و عراق بائی روڈ روانگی پر پابندی کے خلاف کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب اچانک مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین پر عائد غیر منصفانہ پابندیوں کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے تمام زائرین اور قافلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی سے روانہ ہوکر مارچ میں شریک ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ زائرین کو ان کے مذہبی حق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ اقدام صرف زائرین کے حق میں نہیں بلکہ ملتِ جعفریہ کے دینی، آئینی اور شہری حقوق کے تحفظ کی جنگ ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نادہندگان کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے “ون ایپ” متعارف
علی ساہی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹیکس نادہندگان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے جدید “ون ایپ” تیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایپ کے ذریعے 9 محکمے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیے گئے ہیں جن میں ٹریفک پولیس، ایکسائز، پی ایچ پی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ماحولیات، سیف سٹیز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔
پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایپ پیر سے ایک ضلع میں شروع کی جائے گی,ایپ میں 11 مختلف ماڈیولز کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ ممکن ہوگی,نمبر پلیٹ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہی گاڑی کی تمام تفصیلات فوری سامنے آ جائیں گی,اب تک 3 لاکھ سے زائد موبائل نمبرز سسٹم میں رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ویڈیو یا تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی متعلقہ شہری کو ای چالان اور بار کوڈ میسج بھجوایا جائے گا,ایپ کے ذریعے چوری شدہ، دھواں چھوڑتی یا ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو گی۔
ٹریفک حکام کے مطابق ایپ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیر کی نگرانی میں تیار کی گئی “ون ایپ” کو وزیراعلیٰ کے افتتاح کے بعد رواں ماہ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا