ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کے انعقاد کے لیے میزبان ملک کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔
کرک انفو کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی نیپال کرے گا جس کے تمام میچز دارالحکومت کھٹمنڈو کے اپر اور لوئر مولپانی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کوالیفائر میچز 12 جنوری سے 2 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 10 میں سے 4 ٹیمیں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی اور اب تک پانچ ٹیمیں بنگلا دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، نیپال اور امریکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں پانچ پانچ ٹیمیں ہوں گی۔ ان میں سے بہترین چھ ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی، جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار 12 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو 2024 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی 10 ٹیموں سے زیادہ ہیں۔ نیوزی لینڈ دفاعی چیمپیئن ہے، جس نے پچھلے سال فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جون اور جولائی میں انگلینڈ اینڈ ویلز میں منعقد ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے ایشیا کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا بھارت کو کیسے بھاری پڑسکتا ہے؟ پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ کوالیفائر ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا اعلان
پڑھیں:
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی، بھارت سے ٹاکرا ہوگا
پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا
پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔
لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے، جنہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
آسٹریلوی ٹیم سعید اجمل کی ’دوسرا‘ اور ’گوگلی‘ گیندوں کو سمجھنے میں مکمل ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈنک 26 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ 9 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکے۔
پاکستان کی طرف سے بولنگ میں عماد وسیم نے 2، جبکہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز شرجیل خان اور صہیب مقصود نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور آٹھویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
یاد رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود پاکستان نے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرایا، جبکہ چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے زیر کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پاک بھارت ٹاکرا پاکستان سعید اجمل کوالیفائی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز وی نیوز