اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 25 سے زائد مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور سے اسلام آباد آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 25 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
جمعے کے روز لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان نالہ ڈیک کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 3 مکمل طور پر الٹ گئیں، جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوری بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد زخمی مسافر مدد کے منتظر رہے۔ ابتدائی طور پر امدادی ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ سکیں، جس پر مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ساتھیوں کو الٹی ہوئی بوگیوں سے نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھ ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جہاں شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
حادثہ نالہ ڈیک کے قریب پیش آیا، جو ریلوے لائن کے ساتھ واقع ایک چھوٹی نہر ہے، جائے حادثہ سے پٹڑی کے ٹوٹے ہوئے حصے ملے ہیں، جبکہ اس وقت ٹرین کی رفتار تقریباً 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ لاہور سے میڈیکل اور ریلیف ٹرینیں بھی فوری طور پر روانہ کی گئیں تاکہ امدادی کاموں میں معاونت فراہم کی جاسکے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ریلوے اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فوراً جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے ریسکیو کارروائیوں میں تیزی لانے اور میڈیکل ٹیموں کو فوری پہنچنے کے احکامات بھی دیے۔ وزیر نے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد ایکسپریس راولپنڈی کالا شاہ کاکو لاہور مریدکے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایکسپریس راولپنڈی لاہور مریدکے اسلام آباد لاہور سے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔