دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔
اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔
سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔
اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس کے بیٹے کی عمر 8 سال اور بیٹی 4 سال کی تھی۔ متوفی کا سسرال 14 سی اورنگی ٹاؤن میں ہے۔
متوفی کے بھائی صغیر عالم نے بتایا کہ اورنگ زیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو معاملات کی بنا پر بچوں کی کسٹڈی کےلیے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔
گزشتہ روز بچوں کی کسٹڈی متوفی کی اہلیہ کے حوالے کردی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔