Daily Mumtaz:
2025-08-10@18:18:00 GMT

  محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

  محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی  ۔
تفصیلات کے مطابق، سوات، اپر دیر، شانگلہ، کالام اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جنوبی اضلاع جیسے ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 41 ڈگری، جبکہ سب سے کم مالم جبہ میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود، کہیں کہیں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان، مگر کہاں؟

گزشتہ 24 گھنٹے میں زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

زیادہ بارش (ملی میٹر): لاہور سٹی 23، لاہور ایئرپورٹ 07، راولپنڈی شمس آباد 12، اٹک 09، اسلام آباد زیرو پوائنٹ 03، جہلم 03، گجرات 02، راولاکوٹ 01۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
نوکنڈی، دالبندین 44°C، چلاس 43°C، بھکر، سبی، بونجی، دادو 42°C۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک شدید حبس موسم گرم ہلکی بارش کا امکان

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
  • لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے باوجود حبس برقرار
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار
  • پوری دنیا ریکارڈ توڑ گرمی کی گرفت میں، ڈبلیو ایم او
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا