Nawaiwaqt:
2025-09-25@02:12:47 GMT

شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

شہر قائد میں سرمئی بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

شہرقائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.

شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے. مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

یورپ میں گرمی سے 60ہزار ہلاکتوں کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) براعظم یورپ پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک نئے انتباہ میں جاری کی گئی ایک بڑی تحقیق کے مطابق گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمیوں کے دوران یورپ میں ہیٹ ویوز سے 60 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط سے دوگنا تیزی سے بڑھا ہے۔ اسپین میں مقیم محققین نے بتایا کہ ہنگامی وارننگ سسٹم خطرناک گرمی کی لہروں سے پہلے سب سے زیادہ کمزور خاص طور پر معمر افراد سو خبردار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یورپ نے 2024 ء میں ایک غیر معمولی مہلک موسم گرما کا مشاہدہ کیا جس میں گرمی سے متعلق 60 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اس سے گزشتہ 3موسموں میں گرمی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین 53کروڑ 90لاکھ کی آبادی پر محیط 32 یورپی ملکوں کے علاقوں سے اموات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے اس اعداد و شمار تک پہنچے ہیں۔ مطالعہ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ موسم گرما سے مرنے والوں کی تعداد 62775 تھی۔ یہ گرمیاں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے یورپ اور دنیا میں سب سے زیادہ گرم تھیں۔یہ تعداد 2023 ء کے موسم گرما میں ریکارڈ کی گئی 50ہزار 798 اموات سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ لیکن پھر بھی یہ تعداد 2022 ء میں ریکارڈ کی گئی 67ہزار 873 سے کم ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں گرمی سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی میں ریکارڈ کی گئی جس میں تقریباً 19 ہزار اموات ہوئیں۔ اس کے بعد اسپین اور جرمنی کا نمبر ہے۔ ان میں سے ہر ایک میں 6ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ مطالعے کے مرکزی مصنف تھامس جانسن کے مطابق اس قسم کے مطالعے میں غیر یقینی صورتحال کے کئی ذرائع ہیں جن کی وجہ سے ان اعداد و شمار کو حتمی اور درست نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔ ان غیر یقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مطالعہ نے 35ہزار سے 85ہزار اموات تک کے مزید مبہم تخمینے فراہم کیے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں عوام کے محافظ خود جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کار بن گئے
  • قائدِاعظم کے نواسے پر بھارت میں فراڈ کا مقدمہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات
  • آسیان ممالک کیساتھ تعلقات خوشگوار، مزید آگے بڑھانے کا  وقت ہے:جام کمال
  • یورپ میں گرمی سے 60ہزار ہلاکتوں کا انکشاف
  • ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا
  • کراچی میں اکتوبر کا مہینہ کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا
  • چین کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ آلو کی نئی قسم بنانے کی کوشش کتنی کامیاب ہوئی؟
  • کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار، موسم خوشگوار