کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جب کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کے تحت ہلکی بارش، بونداباندی اور پھوار ہوئی تھی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔  سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہواؤں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اس وجہ سے درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون سسٹم کی انٹری،مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ ریکارڈ ہونے والا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مون سون سسٹم کی انٹری ہوئی ہے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوا۔ سرجانی ٹاؤن، کاٹھور، سپر ہائی وے، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم داخل ہوا، جس کے باعث شام ہی سے بادل چھانے لگے تھے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مختلف علاقوں میں ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان ہے کراچی میں گزشتہ روز

پڑھیں:

کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں

حاشر وڑائچ: گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں۔
گوادرکے لئے پروازیں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے بحال ہوئی ہیں،  پی آئی اے کی کراچی سے گوادرکے لئے نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے،صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے،پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

 جنید انوارکاکہناہے کہ گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے،فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے،تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے،سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فضائی روابط ناگزیر ہیں،پروازوں کا اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان
  • کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 7 گرفتار
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور