City 42:
2025-07-06@07:32:51 GMT

  شمالی پہاڑوں میں گلیشئیر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

سٹی42: شمالی علاقوں میں گلیشئیر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ ہفتے کے روز  گلیشئیر پھٹنے کے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔  پاکستان کے سرد ترین شمالی علاقوں میں ٹمپریچر نے  28 سال کی بلند ترین سطح عبور کر ڈالی۔ چلاس میں ٹمپریچر  49  ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔

میٹ ڈیپارٹمنت نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا بلندی پر واقع شہر  چلاس رہا ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  اس نے چلاس میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.

5 ° C ریکارڈ کیا، جس نے 17 جولائی 1997 کو 47.7 ° C کے پچھلے تاریخی انتہائی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

دریں اثنا، بونجی میں درجہ حرارت 46.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ تاریخی انتہائی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ 12 جولائی 1971 کو 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

میٹ ڈیپارٹمنت نے رپورٹ کیا کہ آج گلگت  کی وادی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ہنزہ کی وادی  میں 39،  سکردو  کے بلند ترین شہر میں 38 اور بلندی پر واقع شہر استور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوحہ میں حماس اسرائیل مذاکرات کی ٹیبل پھر سج گئی، اسرائیلی وفد کل جائےگا

 خیبر پختونخوا کے بلند ترین شہر  چترال میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ،  دیر میں 39، کشمیرکے دارالحکومت مظفر آباد میں 40، ایبٹ آباد میں 33 اورکوئٹہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔

بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ  برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنےکے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پہلے بھی الرٹ جاری کیا تھا کہ اس ہفتے کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے قریبی علاقوں میں اچانک طغیانی جیسے واقعات ہوسکتے ہیں، ان علاقوں میں   درجہ حرارت  زائد  ہے،  زائد درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو  تیز کرسکتا ہے۔

عاشور کے دن موسم کی فورکاسٹ؛ بارش کہاں کہاں برسے گی

چلاس میں ایک مہینہ پہلے کیا صورتحال تھی

 مئی کے گرم موسم کے درمیان گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برف باری نے خطے میں پھر سے ٹھنڈک کا موسم لوٹ آیا تھا۔  دیامر اور چلاس کے علاقے میں سیاحوں نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ غیر متوقع طور پر لطف اٹھایا کیونکہ آسمان سے برف  مسلسل گر رہی تھی۔

مئی میں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر برف باری کے ساتھ پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا تھا۔

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

برفباری کے باعث شاہراہ بابوسر ناران ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ کوہستان جاجل پوائنٹ پر شاہراہ قراقرم پر  برفباری کے سبب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تھی۔

بابوسر روڈ، جو وادی کاغان میں ناران کو گلگت بلتستان کے چلاس سے ملاتی ہے، سات ماہ تک بند رہنے کے بعد حال ہی میں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

بابوسر ٹاپ اور بابوسر پاس عموماً ہر سال نومبر سے جون تک شدید برف باری کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔

پولیس نے ہنجروال سے اغوا ہونے والا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

سطح سمندر سے 13,700 فٹ کی بلندی پر واقع بابوسر ٹاپ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ گلگت بلتستان آنے والے سیاح موسم اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بابوسر پاس سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ا۔

گزش

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکردو میں 63 ملی میٹر، استور میں 28 ملی میٹر، گوپس میں 17 ملی میٹر، بونجی میں 14 ملی میٹر، چلاس میں 12 ملی میٹر، گلگت اور بگروٹ میں 8 ملی میٹر، دیر (بالائی 42 ملی میٹر، زیریں 13 ملی میٹر)، کالام میں 22 ملی میٹر، پتن میں 31 ملی میٹر اور پتن میں 31 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولاکوٹ اور گڑھی دوپٹہ 01۔

پی ایم ڈی نے جیکب آباد کو ملک کا گرم ترین مقام قرار دیا جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدن، موہنجو داڑو اور مٹھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان علاقوں میں ریکارڈ کیا چلاس میں ملی میٹر

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے،وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں
اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ ایک تا 22 کے ڈی آر اے کے اہل سرکاری ملازمین کیلیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
  • چلاس آج گرم ترین علاقہ، 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان
  •  اسکردو کے برف پوش پہاڑوں میں ریت کا سمندر، سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ
  • خیبر پختونخوا میں جامعات کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا
  • خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ
  • کراچی میں آئندہ 2 دنوں کے دوران موسم کیسا ہوگا؟
  • نانگا پربت پر چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق
  • جون کا موسمیاتی خلاصہ جاری