جاپان؛ جون میں گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری زیادہ رہا۔
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے رکھے جانے کا آغاز ہوا تھا اور اُس وقت سے اب تک اتنا گرم جون کبھی نہیں دیکھا گیا۔
جون 2025 کا یہ درجہ حرارت پانچ سال قبل ریکارڈ ہونے والے گرم ترین جون سے بھی تقریباً ایک ڈگری زیادہ رہا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی اس لہر کی بنیادی وجہ ملک بھر میں ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم کا غالب ہونا رہا، جس کے باعث شدید گرمی پھیل گئی۔
جاپان کے شہر ہوکائیڈو کے قصبے "اومو" میں جون کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.
سینڈائی شہر میں یہ معمول سے 3.6 ڈگری زیادہ رہا۔ مرکزی ٹوکیو میں جون کے مہینے میں ریکارڈ 13 دن ایسے تھے جن میں درجہ حرارت 30 ڈگری یا اس سے زیادہ رہا جو معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کی توقع ہے، جس پر عوام کو احتیاط برتنے اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری زیادہ زیادہ رہا معمول سے
پڑھیں:
مریم نواز کا دورہ جاپان نیا سنگ میل ثابت ہوگا: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے تاریخی اور اہم دورے پر ہیں جو بین الاقوامی سطح پر صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز دوست ممالک سے روابط مضبوط کر کے پنجاب کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون حاصل کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کا وژن صوبے کو خودمختار، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا جاپان کا دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے گا بلکہ نئے منصوبوں، سکالرشپس اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر جیسے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دوست ممالک سے سیکھنے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب عالمی برادری میں ایک فعال اور ترقی پذیر خطے کے طور پر ابھر رہا ہے۔